کوئٹہ ، جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام سیمینار" سمسٹر سسٹم کا اجراء اور طریقہ کار" کا انعقاد

پیر 27 مارچ 2017 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) جامعہ بلوچستان کے فیکلٹی آف ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار" سمسٹر سسٹم کا اجراء اور طریقہ کار" کے عنوان سے جامعہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، شعبہ جات کے سربرہاں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں سمسٹر سسٹم کے طریقہ کار اور دور جدید کے تعلیمی تقاضوں میں ان کی ضرورت اور افادیت کے حوالے سے تفصیلی لیکچر اور مقالہ جات پیش کئے گئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ جامعہ بلوچستان تربیتی سرگرمیوں کو مرحلہ وار برو ء کار لائی جارہی ہے۔ جس کا مقصد مستقبل کے تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے تعلیمی نظام میں بہتر اصلاحات کرنا مقصود ہے۔ کیونکہ بدلتے دور کے ساتھ تعلیمی زرائع بھی تبدیل ہورہے ہیں اور ان کے چیلنجز میں اضافہ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی، تحقیقی منصوبوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق آراستہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامعہ کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لئے مرحلہ وار تربیتی سرگرمیوں کا آغاز سال رواں میں ترتیب دیا ہے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تعاون و اشتراک عمل سے ان سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے اور فیکلٹی ٹریننگ سینٹر اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا جو کہ تعلیمی بہتری اور گڈ گورننس کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :