(ن) لیگ کی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سارہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

پیر 27 مارچ 2017 23:36

(ن) لیگ کی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سارہی ہے، ڈاکٹر یاسمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چئیرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے (ن) لیگ کی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سارہی ہے، غریب کے استعمال کی عام اشیاء گوشت ،سبزیاں، پھلو ں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیںکر رہی ہیں،شریف برادران عام آدمی کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے ، سبزیوں ، پھلوں ، ایل پی جی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوںمیں چند روز کے دوران ہوشربااضافہ ہوا ہے ، مرغی کے گوشت میں 100فیصد ٖاضافہ ہو گیا ہے اور انتظامہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاںخواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں، عوام بھوکے مررہے ہیںاور حکمران معیشت کی بہتری کے دعوے کر رہے ہیں، اشیاء ضروریہ کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شریف برادارن کے ہوتے ہوئے قوم خوشحالی کی زندگی بسر نہیں کر سکتی اور یہ قو م کا خون نچوڑنے میںمصروف ہیں ، (ن) لیگ نے قوم کو غربت ، افلاس ، بے روزگاری ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل تحفے میںدیے ہیں۔