پاک ئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل دبئی میں ہوں گے

پیر 27 مارچ 2017 23:36

پاک ئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل  دبئی میں ہوں گے
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل (منگل کو) دبئی میں ہوں گے۔ مذاکرات میں آرٹیکل چار کے تحت معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات منگل کے روز دبئی میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے ابتدائی اجلاس میں سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ شرکت کریں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دوسرے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

آئی ایم ایف کا وفد سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان نہیں آیا ہے۔ دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں تیل پر سبسڈی اور تیل پر ٹیکسز کے معاملات زیر غور ہوں گے۔ مذاکرات میں نجکاری کے ذریعے نان ٹیکس آمدن بڑھانے پر بھی غور ہوگا اور ٹیکسی آمدن میں کمی کی وجوہات پر بھی سیشن ہوگا۔ مذاکرات میں آرٹیکل چار کے تحت معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :