گلگت بلتستان میں پرنٹ میڈیا کی بندش جمہوریت کش ہے ‘ خورشید شاہ

گلگت بلتستان حکومت پرنٹ میڈیا کی بحالی کے لئے اقدامات ، وفاقی حکومت خاموش تماشائی نہ بنے،بیان

پیر 27 مارچ 2017 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرنٹ میڈیا کی بندش جمہوریت کش ہے ‘ گلگت بلتستان کی حکومت پرنٹ میڈیا کی بحالی کے لئے اقدامات کرے اور وفاقی حکومت خاموش تماشائی نہ بنے پیر کے روز اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت پرنٹ میڈیا کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرے‘ پرنٹ میڈیا کی بندش جمہوریت کش ہے‘ وفاقی حکومت خاموش تماشائی نہ بنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافت کے خلاف مارشلائی ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے دین گے اور گلگت بلتستان میں صحافت کو باعزت مقام بہال کراکر رہیں گے۔ (عابد شاہ)