بٹگرام,پی ٹی آئی کا تاریخی ورکرز کنونشن ،پرویز خٹک پختونخواہ میں تحریک انصاف کو گراس روٹ لیول سے ختم کررہا ہے ،پارٹی کارکن کسی بھی صورت میں پی ٹی آئی پر وڈھیروں کا قبضہ نہیں ہونے دینگی, فضل الہی

پیر 27 مارچ 2017 23:36

بٹگرام,پی ٹی آئی کا تاریخی ورکرز کنونشن ،پرویز خٹک پختونخواہ میں تحریک ..
بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) بٹگرام میں پی ٹی آئی کا تاریخی ورکرز کنونشن ،پرویز خٹک پختونخواہ میں تحریک انصاف کو گراس روٹ لیول سے ختم کررہا ہے ،پارٹی کارکن کسی بھی صورت میں پی ٹی آئی پر وڈھیروں کا قبضہ نہیں ہونے دینگے ،صوبائی وڈویژنل قائدین کا ورکرز کنونشن سے خطاب ،ضلع بٹگرام کیلئے نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکروں کی جانب سے ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت ڈویژنل وصوبائی قائدین نے شرکت کی اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے مشیر برائے ماحولیات ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہی ،سابق ڈویژنل صدر ہزارہ ریجن علی اصغر خان ،ترجمان پی ٹی آئی مانسہرہ شفاعت علی خان ،ضلع تورغر کے صدر امر اللہ خان ،صدر پی ٹی آئی بٹگرام سید عمل شاہ شیرازی ،سابق امیدوار قومی اسمبلی و ممبر تحصیل کونسل نیاز محمد خان سمیت دیگر نے کہا کہ پختونخواہ میں پرویز خٹک نے پارٹی کو یرغمال بنائے رکھا ہے نام نہاد تنظیمیں بنا کر تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کی دل آزاری کی گئی جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے انھوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں وزیر اعلی پرویز خٹک نے ڈویژنل نام نہاد صدر زرگل خان کو پختونخواہ کو سرکاری ہیلی کاپٹر حوالے کردیا ہے جس سے صوبے میں تحریک انصاف کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کوہستان میں پرویز خٹک نے عصمت اللہ سے استعفیٰ لیکر کوہستان میں تیسرے ضلع کے قیام کا اعلان کیا جبکہ انکے ساتھ معاہدہ بھی کیا گیا کہ وہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک کے اس فیصلے سے جمعیت علماء اسلام کو مستقبل میں کوہستان میں مزید تقویت ملے گی انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر کسی کا قبضہ نہیں ہونے دینگے انشاء اللہ ہر محاذ پر مفاد پرست ٹولے کیخلاف لڑتے رہے گے اس موقع پر ضلع بٹگرام کی کابینہ کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا جس میں سید عمل شاہ شیرازی کو تحریک انصاف کیلئے بیش بہاء قربانیاں دینے پر پی ٹی آئی کا ضلعی صدر منتخب کر لیا گیا اس موقع پر کارکنوں نے اپنے نئے صدر کو ہار پہنائے اور تحریک انصاف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پشتو کے مشہور مزاحیہ فن کار میراوس نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی