گن کلب انتظامیہ نے کرپشن کے خلاف علم بغاوت بلند کرنیوالے ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کردیا

تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم 100سے زائد ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،ملازمین کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

پیر 27 مارچ 2017 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز کی سربراہی میں گن کلب انتظامیہ نے کرپشن کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کردیا،تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم 100سے زائد ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،ملازمین نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے انتظامیہ نے ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز کی نگرانی میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والے سو سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا،تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،گن کلب کے ملازمین نے بتایا ہے کہ دانیال عزیز نے اپنی مرضی کی انتظامیہ لگا کر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور سیکرٹری اطہر رئوف کی جانب سے اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے،اپنی کرپشن کو چھپانے اور لوٹ مار کو جاری رکھنے کیلئے گن کلب کے سابق ایڈمن مینیجر یاسر جاوید کو عہدے سے غیر قانونی طور پر برطرف کردیا اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والے سینکڑوں ملازمین کی تین ماہ سے تنخواہیں روک کر ان کو برطرف کرنے کے غیر قانونی احکامات بھی جاری کردیئے،ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکرٹری اطہر کی وجہ سے گن کلب کو ماہانہ لاکھوں روپوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہاہے،کلب قانون کے مطابق کوئی سٹاف ممبر کلب میں شادی بیاہ یا کوئی دیگر پروگرام کی تقریب منعقد نہیں کرسکتا مگر کلب کے سیکرٹری نے تمام ضوابط کو اپنے پائوں تلے روندتے ہوئے اپنے بیٹے کا ولیمہ گن کلب میں دیا جبکہ کل بل کا آدھا حصہ ادا کیا گیا اور ہال کے کرائے کی مد میں کوئی بھی رقم ادا نہیں کی گئی،کلب سیکرٹری کی جانب سے آئے روز دوستوں و فیمیلیز کو ڈنر پر بلا کر بل کی کٹوتیاں، کلب سے باہر کھانے پینے کی اشیاء بھیجنے اور بل کو اکائونٹس میں کسی اور کھاتے میں منتقل کرنے کے کئی واقعات میں بھی ملوث ہیں،دانیال عزیز کی قربت کے باعث کلب کا کوئی بھی ممبر سیکرٹری کے خلاف آوز اٹھانے کو تیار نہ تھا کہ سابق ایڈمن منیجر یاسر جاوید نے دانیال عزیز اور سیکرٹری کی کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال کے گٹھ جوڑ کے خلاف آواز اٹھائی تو اس کے سمیت سو سے زائد ملازمین کو ان کی نوکریوں سے برطرف کردیا گیا جس کے باعث غریب ملازمین کے چولہے تین ماہ سے بند پڑے ہیں،ملازمین نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کرملازمین کو ان کی نوکریوں پر بحال کیا جائے اورگن کلب کی انتظامیہ کو برطرف کرکے انکوئری ٹیم تشکیل دی جائے جو شفاف تحقیقات کرکے کلب کو مالی نقصان پہنچانے والے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

متعلقہ عنوان :