سپریم کورٹ نے 12سال سے پابند سلاسل قتل کے ملزم مظہر قیوم کو باعزت بری کردیا

پیر 27 مارچ 2017 23:30

سپریم کورٹ نے 12سال سے پابند سلاسل قتل کے ملزم مظہر قیوم کو باعزت بری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے 12سال سے پابند سلاسل قتل کے ملزم مظہر قیوم کو باعزت بری کردیا ، کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

ملزم کی جانب سے صدیق بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میرے موکل بے بنیاد مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے ، کیس کے محرکات ثابت نہیں ہو سکیں ہیں ، ٹرائل کورٹ نے ایک گواہ کو ناقبل یقین قرار دیا لیکن پھر بھی سزاسنائی ، ہائی کورٹ نے آبزرویشن دی کہ فریقین کی کہانی درست نہیںلگتی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کو لعدم قرار دے کر ملزم کو بری کیا جائے جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق جب پراسکیوشن کی کہانی ناقابل یقین ہو تو ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی ، حیرانگی ہے ہائی کورٹ کے فیصلے پر دونوں فریقین کی کہانی کو ناقبل یقین قرار دینے کے باوجود بھی فیصلہ دیا اور خودسے ریکارڈ کی روشنی میں نہیں کہانی بھی نہیں بنائی ، پراسکیوشن مکمل سچ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ، عدالت نے سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم مظیر قیوم کو باعز ت بری کردیا اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے ،یاد رہے کہ ملزم پر 2005میں چیک نمبر 227میں پولیس اسٹیشن صدر فیصل آباد کی حدود میں غلام عباس نامہ شخص کوخنجر کے وار سے قتل کرنے کاالزام تھا ۔

متعلقہ عنوان :