2ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کا تقرر کاسمیٹک سرجری ہے،پیپلز پارٹی

اس سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ہمارا مطالبہ 2صوبوں کا قیام ہے،شوکت بسرا کا انٹرویو

پیر 27 مارچ 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ 2 پنجا ب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کا تقرر کاسمیٹک سرجری ہے۔ اس سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ہمارا مطالبہ 2صوبوں کا قیام ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں2صوبوں کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے۔ تخت لاہور لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ شریف برادران زیادہ دیر تک تخت رائے ونڈ پر قئام نہیں رہ سکیں گے۔ 2ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کا تقرر کاسمیٹک سرجری ہے۔ اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :