سوراب،جامعہ انوارالعلوم چھڈشیرعلی گدرمیں جلسہ عام بسلسلہ ختم بخاری کاانعقاد،

عالم دین مولانامیرحسن وارہ سندھ نے بخاری شریف کاآخری حدیث پڑھایااورفضلاء کرام کی دستاربندی کی گئی ، جلسہ عام میں اہلیان علاقہ کی کثیرتعدادمیں شرکت

پیر 27 مارچ 2017 23:27

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) جامعہ انوارالعلوم چھڈشیرعلی گدرمیں جلسہ عام بسلسلہ ختم بخاری کاانعقاد،نامورعالم دین مولانامیرحسن وارہ سندھ نے بخاری شریف کاآخری حدیث پڑھایااورفضلاء کرام کی دستاربندی کی گئی ،جلسہ عام میں اہلیان علاقہ کی کثیرتعدادمیں شرکت،تفصیلات کے مطابق گدرکے قدیمی دینی درسگاہ جامعہ انوارالعلوم چھڈشیرعلی گدرمیں ختم بخاری شریف کی مناسبت سے عظیم الشان جلسہ عام بعنوان صدسالہ تاسیس جمعیة کانفرنس منعقدہوئی جس سے نامورعالم دین شیخ الحدیث مولانامیرحسن وارہ ،شیخ الحدیث مولانامحمدشاہ مولاناعنایت اللہ رودینی مولاناعبدالکریم جوری مدیرجامعہ مولانامحمدطیب مولاناعبداللہ خدرانی عبدالقدوس عباسی اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس سرچشمہ ہدایت ہیں ان ہی کی بدولت مسلمانوں کے عقائداورنظریات محفوظ ہیں ان شاء خیرکے یہ مراکزتاقیامت موجودرہیں گے ،برصغیرمیں دینی مدارس کے کردارکانتیجہ ہے کہ یہاں سے انگریزکوبھاگناپڑااورہمیں آزادی نصیب ہوئی علماء کرام عملی طورپرلوگوںدینی اورسماجی خدمت میں مصروف عمل ہیں ان کاعوام سے رشتہ کسی طورپرختم نہیں کیاجاسکتا،مقررین نے بانی جامعہ سابق صوبائی وزیرتعلیم مولاناغلام مصطفی مرحوم کی دینی ،سیاسی اورعوامی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی قربانیوں کی بدولت آج گدرکی دھرتی پرسالانہ کئی علماء اورحفاظ کرام کی دستاربندی ہورہی ہے اوریہاں دین کے چشمے پھو ٹ رہے ہیں انہوں نے اپنے کردارسے عوام کواپناگرویدہ بنالیاآج بھی علاقے میں ان کی خدمات سب سے نمایاں ہیںمقررین نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک صدی مکمل کرچکی ہے ان شاء اللہ صدسالہ تاسیس کانفرنس ایک نئی تاریخ رقم کرے گی اورملکی سیاسی صورتحال پرانقلابی اثرات مرتب ہوں گے اس حوالے سے جے یوآئی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کاجوش وخروش اورتیاریاں قابل دیدہیںاور7اپریل کوپاکستان کے کونے کونے سے فرزندان توحیدپشاورکی طرف رواں دواں ہوں گے اورانسانوں کاایک جم غفیر پشاورکی دھرتی پرجمع ہوگا،انہوں نے کہاکہ جے یوآئی ہی عوام کی نجات دہندہ جماعت ثابت ہوگی ایک بارپھرعوامی طاقت سے اقتدارمیں پہنچ کرمایوس اورمحکوم عوام کے مسائل ان کے دہلیزپرحل کریں گے ،آخرمیں شیخ الحدیث مولانامیرحسن وارہ نے بخاری شریف کاآخری حدیث پڑھائے اورفارغ ہونے والے علماء وحفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی اورانہیں اسنادوانعامات دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :