کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کی پی بی7 زیارت سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خلیل الرحمان دمڑ کی کامیابی پر مبارکباد

پیر 27 مارچ 2017 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پی بی7 زیارت سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خلیل الرحمان دمڑ کی کامیابی پر ضلع زیارت کے عوام عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی کامیابی سے ثابت ہو تا ہے کہ پشتون اولس، دھونس ، دھاندلی، رشوت ، اسکیمات اور کمیشن ما فیا کی خوشمنا پرفریب نعروں میں آنے والے نہیں ان تمام تر حربوں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے متعین کردہ اصولوں کی واضح خلاف ورزیوں ، وزراء کے سرعام سرکاری وسائل اور مشینری کے استعمال کے باوجود حقیقی قوتوںکی کامیابی سے یہ امر واضح ہو گئے کہ پشتونوں کے نام پر بڑے بڑے دعوے کرنے والے اب مزید انہیں دھوکے میں نہیں رکھ سکتے بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے صدق دل سے خلیل الرحمان دمڑ کی گیر مشروط حمایت کا اعلان کر رکھی تھی اور یہ صرف اعلان نہیں بلکہ عملاً ثابت کر دکھایا اور الیکشن مہم میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے فیصلے پر عن ومن عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے لئے روز اول سے لے کر کامیابی کے اعلان کرانے تک کارکن سے لے کر ذمہ داران تک ایک منظم انداز میں اپنے اتحادی کی کامیابی تک شانہ بشانہ ساتھ رہے جس کی یقینا آنے والے وقتوں میں مثبت وسیع النظر سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں ، بنیادی یونٹوں، تحصیل اور ضلع کی تنظیم کو مبارکباد دی گئی جنہوں نے پارٹی کے فیصلے کے مطابق اہم اور کلیدی کردار ادا کیا اور تمام تر پیشکشوں ، مراعات ، اسکیمات کو رود کر دیا اور ایک حقیقی سیاسی کارکن کا ثبوت پیش کیا پارٹی اس امید کا اظہار کر تی ہے کہ خلیل الرحمان دمڑ حلقے کے تمام عوام کی بلا تفریق خدمت کو اپنا اشعار بنائیں گے اور علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :