حکمران مہنگائی کے جن کوبوتل میں بند کرکے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کریں،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی

پیر 27 مارچ 2017 23:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے طوفان،مرغی کا گوشت،پھلوں سبزیوں سمیت روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے زوردیاہے کہ حکمران مہنگائی کے جن کوبوتل میں بندکرنے اورعام آدمی کا معیارزندگی بھتربنانے کے لیے موئثر وکرپشن فری اقدامات کرکے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کریں۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں روزگار،تعلیم اورصحت سمیت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔مہنگائی کے علاوہ ملک میں توانائی کا بحران تاحال جوں کا توں ہے،موسم گرما آتے ہی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزیداضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ عوام کی زندگی اجیرن اورمعیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ پرگذشتہ 8سالوں سے حکمرانی کرنے والی پیپلزپارٹی کی قیادت اس دورجدید میں بھی عوام کو پینے کا پانی بھی فراہم نہیں کرسکی ہے ،کراچی سمیت سندھ کے عوام آلودہ اوربدبودار پانی پینے پرمجبور ہیں جس کی وجہ عوام گردہ،پتھری،ڈائریا ،ٹی بی اورہیپاٹائٹس سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں ایسی قیادت سے مزید کیا توقع کی جاسکتی ہے۔جوجتنا لچا اتنا اچا ،جتناکرپٹ اتنا بڑا کے محاورے کے مصداق سیاست نے ملک وسندھ کے ھرادارے کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔

یہی کرپٹ قیادت نئے انتخابات کے لیئے پھرانہی چہروں کو دوبارہ عوام کو مسلط کرنا چاہتی ہے۔صوبائی امیرنے امید ظاہرکی کہ عوام آئندہ انتخابات میں ملک دشمن اورچوروں کو مستردکرکے اہل ومحب وطن قیادت کو منتخب کرکے سیاسی شعورکا مظاہرہ کرکے گی۔اہل ودیانتدار قیادت ہی ملک کی نظریاتی وجعغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اورعوام کے دکھوں کا مداواکرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :