کورکمانڈرروالپنڈی کااٹک کادورہ،مردم شماری کیلئےسکیورٹی انتظامات کاجائزہ

جنرل ندیم رضا کودہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنزپربریفنگ،فوج اورپنجاب رینجرزکی کاروائیوں کوسراہا،آپریشن ردالفسادوسیع البنیادآپریشن ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مارچ 2017 20:27

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ2017ء) : کورکمانڈرروالپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے اٹک کادورہ کیا،کورکمانڈر10کورنے مردم شماری کیلئے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق دورہ اٹک کے دوران کورکمانڈرروالپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے مردم شماری عملے کومکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پرمردم شماری عملے کومددفراہم کی جائے گی۔

کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کواٹک میں دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز پربریفنگ بھی دی گئی۔کورکمانڈرنے فوج اور پنجاب رینجرزکی کاروائیوں کوسراہا۔کورکمانڈرروالپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے کہا کہ آپریشن ردالفساد وسیع البنیاد آپریشن ہے۔آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کاخاتمہ کرناہے۔

متعلقہ عنوان :