پنجاب کے صنعتی شہر سیالکوٹ میں رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 27 مارچ 2017 20:24

پنجاب کے صنعتی شہر سیالکوٹ میں رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2017ء) پنجاب کے صنعتی شہر سیالکوٹ میں رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی شہر میں رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ پنجاب کے صنعتی شہر سیالکوٹ کیلئے لیا گیا ہے۔ فیصلہ سیالکوٹ میونسپل کارپوریش نے شہر میں بڑھتی ہوئے ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے لیا ہے۔ رکشہ چلانے والوں کو مختصر عرصے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی جس کے بعد شہر میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :