سکھرسمیت سندھ بھرمیں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہونگے

پیر 27 مارچ 2017 23:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) سکھرسمیت سندھ بھرمیں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہونگے سندھ کے پانچوں تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے امتحانات میں چھ لاکھ پچاسی ہزار چھ سو باہتر میل اور فی میل امیدوار حصہ لیں گے میڈیا بورڈ کی چھاپہ مارٹیموں کے علاوہ امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہوسکے گا ، تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کل سے دس سو اکتیس امتحانی سینٹرز میں شروع ہونگے سکھر، کراچی ، حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص کے تعلیمی بورڈ نے اس سلسلے مین تمام انتظامات کرلیے ہیں ان امتحانی سینٹرز میں 6لاکھ 85 ہزار6سو 72 میل اور فی میل امیدوار حصہ لیں گے امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابند ہو گی جبکہ دفعہ 144 بھی نافذ کرکے غیر متعلقہ افراد کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی جبکہ میڈیا بھی بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی چھاپہ مارٹیموں کے بغیر امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہوسکے گا میڈیا کے لیے یہ فیصلہ گذشتہ دنوں وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت تعلیمی بورڈز کے افسران کے ایک اجلاس میں کیا گیا تھا سکھر تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام ایک لاکھ دس ہزار میل و فی میل امیدوار امتحان دیں گے جن کیلیے ضلع بھر میں دو سو گیارہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں اور پچاس سے زائد چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ کراچی میں 330 ، حیدرآبادمیں 227 ، لاڑکانہ میں 135 اور میرپورخاص میں 128 امتحانی مراکز قائم ہونگے امتحانی مراکز کے باہر پولیس تعینات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :