کراچی ،لیاری میں پولیس مقابلے میں بابا لاڈلہ کا بھائی ہلاک

پیر 27 مارچ 2017 23:16

کراچی ،لیاری میں پولیس مقابلے میں بابا لاڈلہ کا بھائی ہلاک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) لیاری میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے کو بابا لاڈلہ کے بھائی زاہد لاڈلہ کے نام سے شناخت کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گینگ وار اور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ، فائرنگ سے گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم کے 4 ساتھی فرار ہوگئے ، ہلاک ہونیوالے ملزم کو پہلے مسلم کے نام سے شناخت کیا گیا تھا تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم لیاری میں مارے جانے والے لیاری گینگ وار کے سرغنہ بابا لاڈلہ کا بھائی زاہد لاڈلہ ہے جو اپنے بھائی کے مرنے کے بعد دوبارہ اس کے گروہ کو لیاری میں منظم کرنے کیلئے سرگرم تھا اور اپنے بھائی کے پرانے ساتھیوں کو جمع کررہاتھا۔

پولیس کے مطابق اس کے قبضے سے 12کلو ہیروئن ،4 ٹی ٹی پستول اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :