شیخوپورہ،صفدر آباد روڈ پرتیزرفتار ٹرک،مزدا اورموٹر سائیکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پیر 27 مارچ 2017 23:13

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) صفدر آباد روڈ نزد سابق ایم پی اے عبدالرشید ڈوگر کے گھر کے قریب تیزرفتار ٹرک،مزدا اورموٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار واپڈااہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی اہلکار شدید زخمی ہوگیا ،بتایا گیا ہے کہ صفدر آباد سب ڈویڑن میں تعینات واپڈااہلکار محمد خان اے ایل ایم اپنے ساتھی کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے متعلقہ فیڈر پر جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر آگے جانے والے تیزرفتار ٹرک نے بریک لگا دی اچانک بریک لگتے ہی موٹر سائیکل سوار نوجوان نے بھی بریک لگائی کے عقب سے آنے والے تیزرفتار مزدا کی بریک نہ لگ سکی جسکی بنائ پر موٹر سائیکل ٹرک اور مزدا کے درمیان آگئی اورمحمد خان موقعہ پر ہی جان بحق ہوگیا ٹریفک حادثہ میں واپڈااہلکار کی ہلاکت کے بعد مذکورہ سب ڈویڑن کے درجنوں اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور اور مزدا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے متعلقہ تھانہ کی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :