ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی اسلام آباد میںغیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردو نوش کی فروخت کے خلاف مہم دوہفتوںمیں67 افراد کے چالان، 57افراد کو نوٹسسز جاری

پیر 27 مارچ 2017 23:13

ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی اسلام آباد میںغیر معیاری اور ملاوٹ شدہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی اسلام آباد میںغیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردو نوش کی فروخت کے خلاف جاری مہم کے دوران گذشتہ دوہفتوںمیںخصوصی چھا پے مار کر ملا وٹ شدہ اور حفظا ن صحت کے اصولوں کے منا فی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی67 افراد کے چالان جبکہ 57افراد کو نوٹسسز جاری کئے اور 45لیٹر غیر معیاری اور زائد المیعاد مشروبات، 50لیٹر غیر معیاری کوکنگ آئل تلف کیا ۔

مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر جاری اس مہم کے دوران گزشتہ ہفتہ ان ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں کا روائیاں کر کے پاکستان پبلک پیور فوڈ آرڈیننس 1969کی کے بر عکس اشیاء ِ خورد و نوش فروخت کرنے پر67 افراد کے چالان جبکہ 57افراد کو نوٹسسز بھی جاری کئے۔

(جاری ہے)

مختلف کاروئیوں کے دوران خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ہیلتھ سروسز ڈ ائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے 45لیٹر غیر معیاری اور زائد المعیاد مشروبات، 50لیٹر غیر معیاری کوکنگ آئیل اور دیگر حفظان صحت کے اصولوں کے منا فی اشیاء کو قبضے میں لے کر تلف کردیا ۔

مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے نے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں کا روائیاںجاری رکھی جائیں تاکہ لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حفظان صحت کے اصولوں اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کا روائی کی جائے اور اس ضمن میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔