اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015ء کی خلاف ورزی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

پیر 27 مارچ 2017 23:11

اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015ء کی خلاف ورزی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015ء کی خلاف ورزی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پیمرا کے مطابق پیمرا از خود کارروائی کی بجائے صرف شکایت پر کارروائی کرتا ہے ، چئیرمین پیمرا آئندہ سماعت پر چینلز کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں گے، پروگرام ،ڈرامہ ،مارننگ شوز اور اشتہارات پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جمع کروائی جائے گی، چئیرمین پیمرا کے مطابق ضابطہ اخلاق کے نفاذ میں پی بی اے اہم اسٹیک ہولڈر ہے ،چئیرمین پیمرا نے بتایا کہ پی بی اے نے ضابطہ اخلاق پر دستخط کر رکھے ہیں ، چینلز پر چلنے والے مواد کی سنسر شپ نہ ہونا حیران کن ہے، فحاشی کو روکنے کے لیے بھی کوئی چیک کرنے والا نہیں ، مسئلے کے حل اور عدالت کی معاونت کے لیے چئیرمین پی بی اے پیش ہوں اور عدالت کو آگاہ کریں کہ پی بی اے نے ضابطہ اخلاق پر کتنا عمل کیا، بتایا جائے کہ کتنے چینلز نے ضابطہ اخلاق آرٹیکل 17 کے تحت مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی۔