سیالکوٹ، ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

پیر 27 مارچ 2017 23:11

سیالکوٹ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) سیالکوٹ میں ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ مرالہ روڈ نواں پنڈ سٹاپ کے قریب ڈیڑھ سالہ حذیفہ وحید عباس اپنے والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم وجہ سے موٹر سائیکل سے گر گیا اور پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی بچے کے اوپر سے گزر گئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حذیفہ وحید عباس موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی نعش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔

دوسراحادثہ شیرپور سٹاپ کے قریب پیش آیاجہاں دو موٹر سائیکل سوار تیزرفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 20سالہ محمد نواز ولد غلام حسین اور18سالہ عمیر احمد ولد احمد اسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

دیگر حادثات میںچوک علامہ اقبال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سی45سالہ شفقت بی بی،رنگ پورہ چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں70سالہ فجل کریم،لاری اڈا چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والی70سالہ ملک اشرف،ستراہ روڈ موٹر سائیکل سے گر کر30سالہ سیدنجم الحسن،اگوکی موڑ موٹر سائیکل پیدل چلتے آدمی سے ٹکرانے سی40سالہ محمد ریاض،وزیرآباد روڈ کنال سٹی سکیم کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں22سالہ طیب ،53سالہ اسلم اور 62 سالہ مجاہد،پیرو چک کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں27سالہ اشفاق احمد شدید زخمی ہو گئے۔

معمولی زخمیوں کو ریسکیورز نے موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو ریسکیوایمبولینس میں طبی امداد دیتے ہوئے مزید علاج معالجے کے لئے سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :