وزیر اعظم محمد نواز شریف پر پوری قوم اعتماد کرتی ہے، اشرف اعوان

پیر 27 مارچ 2017 23:11

سیالکوٹ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ ملک محمد اشرف اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر پوری قوم اعتماد کرتی ہے ۔ عوام نے بھرپور مینڈیٹ دے کر وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب فراہم کیا ہے ۔ مخالفین عوام کا مینڈیٹ چھیننے کا حق نہیں رکھتے ۔

آئندہ بھی عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کریں گے تا کہ ملک بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے منصوبوں کو جاری رکھا جا سکے اور عوام کے حقوق کی بالا دستی یقینی بنا ئی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ترقی کی علامت ہیں ۔ ترقی پسند حکمران کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتے ۔ مخالفین جتنی مرضی جھوٹ کی سیاست کریں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں حاصل ہو گا ۔

(جاری ہے)

نواز شریف آج بھی کامیاب ہیں اور کل بھی کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کے سفر کوجاری رکھا جائے گا ۔عوام ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو کامیاب نہیں کرے گی۔ سابقہ ادوار میں ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا ۔ قوم کو آج بھی کربناک لوڈ شیڈنگ یاد ہے ۔ ہماری حکومت نے توانائی منصوبے مکمل کئے اور اب بھی وعدہ کر رہے ہیں کہ آئندہ سال لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :