چیچہ وطنی، سرکاری لکڑی چوری کرنے والے 8افرادگرفتار

پیر 27 مارچ 2017 23:11

چیچہ وطنی، سرکاری لکڑی چوری کرنے والے 8افرادگرفتار
چیچہ وطنی۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)پولیس نے جنگل سے سرکاری لکڑی چوری کرنے والے اللہ دتہ اور اس کے دیگر ساتھیوںسمیت8افراد کو گرفتار کر لیااور ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ صدرنے چیچہ وطنی کے جنگلات سے سرکاری درخت مالیت 54800 روپے چوری کرنے پر اللہ دتہ وغیرہ 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے آصف سلطان وغیرہ سات افرادکو گرفتار کر لیا اور ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔