چیچہ وطنی،فعال ادبی و علمی تنظیم ادب سرائے ساہیوال کا خصوصی اجلاس

پیر 27 مارچ 2017 23:11

چیچہ وطنی۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) فعال ادبی و علمی تنظیم ادب سرائے ساہیوال کا خصوصی اجلاس مصنف و ادیب ڈائریکٹر تعلقات عامہ ساہیوال ڈویژن ریاض الحق بھٹی کی زیر صدارت فرید ٹائون میں منعقد ہوا -مہمان خصوصی مصور،ادیب و شاعر غلام مصطفی مغل جی اور احتشام جمیل شامی تھے -ادبی و شعری اجلاس میں پروفیسر سید ریاض حسین زیدی ،پروفیسر اسلم سحاب ہاشمی ،علی رضا ،احتشام جمیل شامی اور مصطفی مغل جی نے اپنا اپنا کلام سنایا -اس موقع پر ریاض الحق بھٹی نے اپنے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادب انسان کی تہذیب کرتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگی میں دینی و با وقار سماجی اقدار کو فوقیت دیں جو با لآخر دونوں جہاں میںسرخروئی کا باعث ہیں -دریں اثناء ڈائریکٹر تعلقات عامہ ریاض الحق بھٹی ،صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر علی رضا ،پروفیسر اسلم سحاب ہاشمی ، حسرت بلال اور خالق آرزو نے ادبی اور علمی روایات کو مزید تازہ کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں -

متعلقہ عنوان :