ہم مل جل کر ملک کواس کے اصلی مقاصد کی راہ پر گامزن کریں گے، میاں یاور زمان

پیر 27 مارچ 2017 23:11

اوکاڑہ۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)دنیا میں جہاں بھی جمہورریت قائم ہے اس کا تمام کریڈٹ میڈیا کو دیا جاتا ہے۔ہم مل جل کر ملک پاکستان کواس کے اصلی مقاصد کی راہ پر گامزن کریں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جنگلات ،وائلڈ لائف اور ماہی پروری پنجاب میاں یاور زمان نے اوکاڑہ پریس کلب میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے خطاب کے دوران کیا۔

میاں یاور زمان نے کہا کہ اہل سیاست اور صحافی بھائیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے جمہوریت کی گاڑی کو پٹری پر لانے میں ایڈوانس میڈیاکااہم رول ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لوگ جہاں تنقید کرتے ہیں وہاں وطن کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بے نقاب بھی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میاں یاور زمان نے کہا کہ باوجود اس کے کہ میرا حلقہ انتخاب اور ہے مگر اوکاڑہ میرا اپنا شہر ہے اس کی تعمیرو ترقی ا ور خوشحالی کیلئے میں نے ۸۰۰۲ سے ۳۱۰۲ کے دوران کروڑوں روپوں کے منصوبہ جات جن میں شاہرات کی خوبصورتی، واٹر سپلائی،سیوریج سمیت متعدد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ذاتی کاوش کی۔

انھوں نے کہا اوکاڑہ میں عوام کی تفریح کیلئے میاں زمان پارک بنایا گیا جبکہ نہر ایل بی ڈی سی ( لوئر باری دوآب) کیساتھ ۰۵ ایکڑ اراضی میں وائلڈ لائف تفریحی پارک بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ میاں یاور زمان نے اوکاڑہ پریس کلب کی تعمیر اور خوبصورتی کو ملک کی دیگر پریس کلبوں سے منفرد قرار دیتے ہوئے اوکاڑہ پریس کلب کے چیئرمین منیر چوہدری، صدر شہباز شاہین اور دیگر اراکین و عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقعہ پر صحافیوں کے پر زورمطالبہ پر صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ جون کے بعد اوکاڑہ پریس کلب میں میاں محمد زمان ملٹی میڈیا ہال کی تعمیر کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔اوکاڑہ پریس کلب کی تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ بار سید زاہد عباس بخاری، ممبر پنجاب بار کونسل اختر حسین بھٹی، وائس چیئرمین شیخ لیاقت اور ضلع کونسل کی نمائندگی کرنے والے سیاسی رہنما عمار اجمل ، اور دیگر اکابرین اور صحافیوں نے شرکت کی۔آخر میں چیئرمین پریس کلب منیر چوہدری اور صدر شہباز شاہین نے صوبائی وزیر اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔