ملتان،منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم سے جائیکاکے ماہرین کی ملاقات

پیر 27 مارچ 2017 23:11

ملتان۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے کہا ہے کہ جائیکا کی طرف سے واسا کے آفیسران و سٹاف کی پیشہ وارانہ امور میں مہارت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے جاری تعاون سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے اور واسا تنصیبات کی قیمتی مشینری کی حفاظت اور انرجی کی بچت کے لیے جائیکا کے ماہرین کی طرف سے د ی گئی تربیت ،مشوروں اور فیلڈ میں تجربات کے عملی مظاہرہ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واٹر سپلائی، ڈسپوزل اسٹیشنوں سمیت سیوریج سے متعلق تمام مشینری ، آلات اور پمپوں کے آپریشنل کے دوران حفاظتی تدابیر کے حوالے سے سفارشات پر بھی عمل کر نے کا حکم دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان انٹرنیشنل کو اپریشن ایجنسی ( جائیکا)کے آپریشنل ایندمینٹینس کے ماہرین سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں جاپانی الیکٹریکل ایکسپرٹ مسٹر اکیرا ،جائیکا انجینئرزین حسن ، سینئر انسپکٹر الیکٹریکل جواد شاہد،کوارڈئنیٹر وجیہ الدین شامل تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈائریکٹر ورکس شیخ محمد منیر اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی عبدالسلام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر اصغر، محمد طارق بھی موقع پر موجود تھے۔ اس دوران جائیکا وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر سے واسا کے آفیسران و سٹاف کی الجزاری اکیڈمی لاہور میں مختلف شعبوں میں ٹرینگ اور اب سائٹس پر عملی مظاہرہ اور تجربات پر عمل کر نے بارے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔بعد ازاں ٹیم نے چونگی نمبر (9)ڈسپوزل اسٹیشن اور واٹر ورکس گلگشت پر واسا انجینئر کے ساتھ ایس او پی کے نفاد کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :