ڈپٹی کمشنرخانیوال کا اراضی ریکارڈ سینٹرکا دورہ

پیر 27 مارچ 2017 23:09

خانیوال۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے اراضی ریکارڈ سینٹر خانیوال کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر آنے والے کاشتکاروں اور کسانوں کو فردات اور انتقالات کے اجراء کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایک سروس سینٹر آفیشل کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر سے رپورٹ طلب کر لی ۔ معائنہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے اراضی ریکارڈ سینٹر پر آئے ہوئے کاشتکاروں اور کسانوں سے مسائل کے بارے میں بھی تفصیلی دریافت کیا اور اراضی ریکارڈ سینٹر عملہ کو شکایات فوری طور پر دُور کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :