حکومتی سطح پرمستحق طلبہ وطالبات کی مالی امداد احسن اقدام ہے۔مسز تمکینہ زاہد

پیر 27 مارچ 2017 23:09

ملتان۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ممبر ضلعی زکواة و عشر کمیٹی مسز تمکینہ زاہد نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر مستحق طلبہ و طالبات کے لئے مالی امداد کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے جس کی وجہ بالخصوص مستحق طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ملک وقوم کا نام روشن کریں لیکن اپوزیشن اس پر بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایمرسن کالج میں 116مستحق طلبہ و طالبات میں7لاکھ 38ہزار روپے کے چیک تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں ادارہ کے پرنسپل ڈاکٹر محمد سلیم، پروفیسر امجد پرویز بھٹہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم اے کے چار طلبہ میں فی کس بارہ ہزار روپے جبکہ دیگر فرسٹ ائیر، سیکنڈ ائیر، بی کام، بی ایس میں فی کس 6ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ مسز تمکینہ زاہد نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت بالخصوص تعلیم کے میدان میں ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور مالی امداد کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں کسی بھی معاشرے کی ترقی شرح خواندگی میں اضافہ ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔