بغیر او وی آئی پرچم کے 500 روپے والے نوٹ قابل استعمال ہیں: اسٹیٹ بینک کی وضاحت

muhammad ali محمد علی پیر 27 مارچ 2017 20:19

بغیر او وی آئی پرچم کے 500 روپے والے نوٹ قابل استعمال ہیں: اسٹیٹ بینک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2017ء) اسٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ بغیر او وی آئی پرچم کے 500 روپے والے نوٹ قابل استعمال ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر چل رہی خبروں کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2006 میں 500 کے نوٹ پہلے مرحلے میں بغیر پرچم کے جاری ہوئے تھے۔ بغیر پرچم کے 500 روپے والے نوٹ قابل استعمال ہیں۔ ان نوٹوں کو ختم کیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔