تمام تر توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے،پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں کی معیا ر زندگی بہتر ہونے میں مدد ملے گی

رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 27 مارچ 2017 23:05

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ تمام تر توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے اور پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں کی معیا ر زندگی بہتر ہونے میں مدد ملی گی ۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی میں پشت ٹو تارانو 3کلومیٹر بلیک ٹاپ سڑک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ فاٹا کے آرگنائزر نظام الدین خان اور دیگر بھی موجودتھے ۔شہاب الدین خان نے کہا کہ فاٹا میں پولیٹیکل ایجنٹس کی پالیسیوں کیوجہ سے فنڈز ضائع ہورہے ہیں اور گزشتہ سال تعلیم کی60کروڑ روپے ضائع ہوگئے ہیں ۔ شہاب الدین خان نے باجوڑایجنسی کے سینیٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ دفتر گزشتہ 9سالوں سے بند پڑا تھا اور اُس کا بھائی گورنر بھی رہا لیکن اُس وقت اُن کو پاسپورٹ دفتر کا خیال نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ دفتر کے دوبارہ بحالی کیلئے میں نے کوششیں کی تھی لیکن سینیٹر نے پولیٹیکل ایجنٹ کی مدد سے چھٹی کے دن افتتاح کرکے کریڈٹ اپنے نام کرلیا۔ انھوں نے کہا کہ پولیٹیکل ایجنٹ اور سینیٹر مل کر میرے اے ڈی پی سکیموں کو نقصان پہنچارہے ہیں اور میرے حلقے میں منظور ہونیوالے کالجز میں دونوں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس کیوجہ سے مذکورہ دونوں منصوبے تاخیر کے شکار ہیں ۔

اس سے قبل شہاب الدین خان نے پشت ٹو تارانو تین کلومیٹر بلیک ٹاپ سڑک کا افتتاح کیا اور مختلف علاقوں میں جاری ترقیا تی سکیموں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے اور پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہونے میں مدد ملی گی ۔ انھوں نے کہا کہ ایجنسی کے پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہے اور مختلف علاقوں میں سولر سسٹم سے چلنے والے ٹیوب ویل بنائے جارہے ہیں ۔