پیسکو کی بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیںمہم جاری

پیر 27 مارچ 2017 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر شبیراحمد کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے پشاور سرکل کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران گلبہار سب ڈویژن میں 4 ڈائریکٹ ٹیوب ویلز کنکشنز پکڑے گئے جبکہ ایک ٹیوب ویل کا میٹر سلو تھا․ داودزئی سب ڈویژن کے علاقے میں ایگزیکٹیوانجینئر ورسک کینال کا میٹر 66% سلو پایا گیا․اسی طرح گل بیلہ ,کوہاٹ روڈ اورگلبرگ سب ڈویژنز کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 5 واٹرسپلائی سکیمیں بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں․ خیبر سرکل کے پبی 3 ,پبی 1 اورنوشہرہ سٹی سب ڈویژنز میں چیکنگ کے دوران 53 افراد کو بجلی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے موقع پر پکڑلیا گیا․ پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․

متعلقہ عنوان :