جان پر کھیل کر فورس کا وقار بلند کرنے والے اہلکارہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،قائمقام آئی جی پولیس خیبر پختونخو
پیر 27 مارچ 2017 23:01
(جاری ہے)
تاہم خطرناک ڈکیت ذبیح اللہ نے گرفتاری دینے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کھول دی۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں ملزم گولی لگنے سے جان بحق ہوگیا۔ ملزم سے ڈکیتی میں لوٹا ہوا دس تولے سونا، دو عدد گھڑیاں، ایک لاکھ روپے نقد، دو عدد موبائل فون اور ایک عدد کلاشنکوف اور ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا تھا۔
ملزم ڈکیتی اور رہزنی کے کئی وارداتوں میں پشاور کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھا۔ پہاڑی پورہ کے علاقے میں ملزم نے ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی بھی کردیا تھا۔ ملزم نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں سے اہل پشاور کا جینا دوبھر کردیاتھا۔ عوام نے پولیس کی اس کاروائی کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔ قائمقام آئی جی پی نے پولیس پارٹی کے دلیرانہ اور جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں جان خطرے میں ڈال کر کامیابی اور فورس کا وقار بلند کرنے والوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی یقینی بنائی جائیگی۔ اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری وساری رکھے۔ قائمقام آئی جی پی نے ڈی ایس پی سبرب فضل واحد، ایس ایچ اُو تھانہ بھانہ ماڑی عبدالعلی خان اور کانسٹیبلان امجد ،اورنگزیب اور شاہ خالد کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازاگیا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.