صوبائی حکومت سڑکوں کی بحالی ،لوگوں کو پینے کے صافی پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے، یونیورسٹی ٹائون پشاور میں 27سڑکوںا ورفٹ پاتھوں کی تعمیرپر 150ملین روپے خر چ کئے جارہے ہیں ،جس ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو گا
خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت الله کا افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 27 مارچ 2017 23:01
(جاری ہے)
سینئر وزیر بلدیات نے کہا کہ حیات آباد میں گریٹر اقبال پارک لاہور کی طرز پر بین الاقوامی معیار کا جدیدپارک تعمیر کیا جائے گا جو کہ 154کنال اراضی پر محیط ہو گا جبکہ حیات آباد کے ہر سیکٹر میں مزید دو دو پارکس کی تعمیر اور بحالی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
عنایت الله نے کہا کہ ریگی ماڈل ٹائوں میں بھی سڑکوں،پارکس، مساجد، مارکیٹ اور گرین بلٹس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ریگی ماڈل ٹائون میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 56کروڑ روپے جی ایم سوئی گیس کو جاری کئے جا چکے ہیںجس سے ریگی میں گیس کی فراہمی کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔سینئر وزیر نے مزید کہا کہ رنگ روڈ کے مسنگ لنکس یعنی چارسدہ سے پجگی روڈ تک رنگ روڈ مکمل ہو چکا ہے جبکہ پجگی سے ورسک روڈ تک رنگ روڈ بھی جلد مکمل ہو جائے گا ۔اسی طرح ورسک روڈ سے ناصر باغ تک رنگ روڈ سی پیک کے منصوبے میں شامل کیا گیا ہے جس پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا جبکہ زکوڑی فلائی اوور لیول ٹو پر بھی جلد ہی کام کا آغا زہو گا۔سینئر صوبائی وزیر بلدیات نے بعض اخبارات میں شائع اس خبر کی پر زور تردید کی کہ بلدیاتی اداروں کو صرف پچاس فیصد فنڈز ریلیز ہوں گے ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک بلدیاتی اداروں یعنی ضلع و تحصیل اور ویلج کونسلز کیلئے بجٹ کے 28ارب روپے مختص کئے کئے تھے جس میں تین اقساط یعنی 21ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ چوتھی قسط بھی جلد ریلیز ہو گی اور اس سلسلے میں موجودہ مالی سال میں کوئی کمی یا کٹوتی نہیں کی جائے گی اور بلدیاتی اداروں کو پوری کی پوری رقم ملے گی جنہیں منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی فلاحی بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام دیگر صوبوں کی نسبت مثالی ہے اور صوبہ بھر میں بلدیاتی نظام کی بحالی سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخلو ط حکومت نے بلدیاتی نظام میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام کا متعارف کرایا ہے جو عوامی امنگوں پر پورا ترے گا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.