مری علیوٹ بازار کے قریب ایک جیپ کھائی میں جا گری، ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی

پیر 27 مارچ 2017 23:01

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) مری علیوٹ بازار کے قریب ایک جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری میں منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک جیپ جس کو اس کا ڈرائیور ثاقب چلا رہا تھا ریورس کرنے کے دوران چیپ گھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تیس سالہ ثاقب اور کفائت خان شدید ز خمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122نے فوری طبی امداد کے بعد مری کے ہسپتال میںپہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :