وطن عزیزکو قرارداد پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے،پرو پروفیسر لبنیٰ شہزاد

پیر 27 مارچ 2017 23:01

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) آج ہمیں قرارداد پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے تا کہ ہم سب یک جاں ہو کر مادر وطن کو اس کی نظریاتی اساس کے مطابق امن کا گہوارہ بنا سکیں۔ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی پرو پروفیسر لبنیٰ شہزاد پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین مری نے یوم پاکستان کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ سٹیج ڈرامہ ’’ میری پہچان پاکستان‘‘ کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا۔

اس طرح نے اس سٹیج ڈرامہ میں راولپنڈی واسلام آباد کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضریں سے خوب داد تحسین وصول کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر مری آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مری آرٹس کونسل اپنی سرگرمیاں ترتیب دیتے وقت اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ نوجوانوں کی دلچسپی پرمبنی پروگرام زیادہ سے زیادہ منعقدکئے جائیں اور یہ پروگرام بھی اسی ضمن کا حصہ تھا جس میں نوجوان نسل کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملک کی خدمت کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کریں،تقریب میں معززین شہر، میڈیا، سول افسران ، طلباء،خواتین، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مری آرٹس کونسل آڈیٹوریم کھچا کھچ بھرا ہواتھا جنہوں نے سٹیج ڈرامہ کو بہت پسند کیا اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :