گوجرخان بیول انٹر نیشنل ہسپتال میں ہرنیہ کا فری کیمپ شروع

پیر 27 مارچ 2017 22:59

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) بیول انٹر نیشنل ہسپتال میں ہرنیہ کا فری کیمپ شروع ہوگیا،انگلینڈ سے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے جنہوں نے بیول انٹر نیشنل ہسپتال میں بیول انٹر نیشنل ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عتیق الرحمن کی زیر نگرانی ہرنیہ کے مریضوں کے فری اپریشن شروع کر دیئے ہیں ہرنیہ کے فری اپریشن کا سلسلہ 27مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گا۔