حکومت پنجاب نے ملتان میں انسداد تشدد مرکزبرائے خواتین قائم کرکے انقلابی قدم اٹھایا ہے، افتخار احمد وارثی

پیر 27 مارچ 2017 22:59

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چیئرمین اورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع راولپنڈی پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ ملک کی غالب اکثریت خواتین پر مشتمل ہے جن کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب نے خواتین پر ہونے والے مظالم کو روکنے کیلئے ملتان میں انسداد تشدد مرکز قائم کرکے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے ․ حکومت پنجاب ایسے مراکز کو دیگر شہروں اور دیہی علاقوں تک توسیع دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز کے قیام کے بعد خواتین پر ہونے والے مظالم میں واضح کمی اور بتدریج ان کا خاتمہ ہوگا جس سے خواتین ترقی کے قومی دھارے میں زیادہ فعال اور متحرک کردار ادا کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اغواء ، زیادتی اور تشدد کا شکار خواتین کو اب سہولت ہوگی کہ وہ اپنے خلاف ہونے والے جرائم کی رپورٹ خواتین اہلکاروں کے پاس درج کروا کے داد رسی حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :