گوجرخان جی ٹی روڈ پر ٹیوٹا ہائی ایس رکشہ سے ٹکراگئی،بچے سمیت خاتون جاں بحق ، چار افراد زخمی

پیر 27 مارچ 2017 22:59

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) گوجرخان جی ٹی روڈ پر مجید موڑ کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس رکشہ سے جاٹکرایابچے سمیت خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والا ٹیوٹا ہائی نمبری LES-7497 مجید موڑ کے قریب رکشہ سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں7افرادسعید اقبال ،سمیرا بی ،رائو اقبال ،فیصل اقبال ،نازمین ،عاشفین وغیرہ شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا جہاں 45سالہ خاتون اور8سالہ رائو خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق خاتون کی شناخت نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :