وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی پرائیویٹ سیکٹر کو مال بردار ٹرینیں چلانے کی پیشکش

پیر 27 مارچ 2017 22:59

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی پرائیویٹ سیکٹر کو مال بردار ٹرینیں چلانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے بعد مال بردار ٹرینوں کو بھی مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اور اس سلسلہ میں مختلف تجاویز پر غور کیا جارھا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پرائیویٹ سیکٹر کو ملک بھر سے مال بردار ٹرینیں چلانے کی پیشکش کی ہے۔ تین برس پہلے مال گاڑیوں کے لیے صرف8سے 9لوکوموٹیوز موجود تھے مگر اب مجموعی طور پر 290آپریشنل لوکوموٹیوز میں سے 180مال بردار گاڑیوں کے لیے دستیاب ہیں۔

پاکستان ریلویز کے پاس جدید امریکی لوکوموٹیوز بھی موجود ہیں جو مجموعی طور پر 3400ٹن لوڈ کے ساتھ تیز رفتاری سے منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔ ریلویز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے آگے بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلویز اب اپنی مزید 2ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لیے پیش کررہا ہے۔ اس سے معیشت، کاروباری شعبے اور ریلوے کو یکساں فائدہ ہوگااوریہ پارٹنر شپ ریلوے کی بحالی میں اہم کردار ادا کر ے گی۔

الیکٹرک ڈیزل لوکوموٹیو پاکستان لوکوموٹیو فیکٹری میں تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ریلوے کے ٹریکس کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔سگنل نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جارھا ہے۔اور کراسنگ لیولز کی حالت بھی بہتر بنائی جارہی ہے۔اور ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جارھا ہے۔

متعلقہ عنوان :