سید الطاف حسین شاہ کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 27 مارچ 2017 22:53

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ضلع اٹک حسن ابدال کی مذہبی روحانی شخصیت سید الطاف حسین شاہ کے نوجوان فرزند عباس حسین کاظمی عرف مٹھو شاہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی جا ملے ان کی نماز جنازہ سوموارکی رات9بجے حسن ابدال میں ادا کی گئی جس میں ضلع بھر کی مذہبی روحانی، کاروباری ،صحافتی شخصیات نے شرکت کی اور سید الطاف حسین شاہ سے ان کے صا حبزادے کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔