حضرو اور نواحی علاقوں میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ

پیر 27 مارچ 2017 22:53

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) حضرو اور نواحی علاقوں میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسماں سے باتیں کرنے لگیں مرغی ،ٹماٹرعوام کی پہنچ سے دور ، عام دہیاڑی دار کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حضرو اور نواحی علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران مرغی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا زندہ مرغی198روپے جبکہ ٹماٹر بھی 160کلو تک جاپہنچا جس کی وجہ سے عام افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا مرغی مہنگی ہونے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کا کاروبار کرنے والے بھی دن بھر ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی حکومت بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھارہی جس کی وجہ سے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔