وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے این اے 57کے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمد شروع ہے،شیخ اجمل محمود

پیر 27 مارچ 2017 22:53

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما شیخ اجمل محمود نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے این اے 57کے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمد شروع ہے 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ اجمل محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن) کی قیادت ملکی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد تمام تر مصروفیات کی باوجود حلقہ کے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں اٹک اور چھچھ کے کئے علاقوں کو سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی بھی اس کے واضع ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر سے ٹریفک حادثات میں نمایا ںکمی ہوگی شیخ اجمل محمود نے کہا کہ حضرو شہر کیلئے 29 کنال زمین کے کاغذات بھی وفاقی وزیر بہت جلد حضرو کے شہریوں کے حوالے کریں گے جس کی وجہ سے شہریوں کے اہم دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا علاقہ یہاں کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اٹک سے شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں انتخابات میں حصہ لیکر بھاری کامیابی حاصل کر کے میاں برادران کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیں گے۔