ملک میں رواں برس گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان، عوام کو خبردار رہنے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی پیر 27 مارچ 2017 19:57

ملک میں رواں برس گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان، عوام کو خبردار رہنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2017ء) ملک میں رواں برس گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں برس موسم گرما میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چونکہ اس برس بھی گزشتہ 2 برس کی طرح گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے لہذا عوام خبردار رہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 30 برس کے دوران ملک کے بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :