جن قو موں نے تعلیم پر مکمل عبور حا صل کیا دنیا میں ان ہی قو موں نے تر قی کی ہے ،چیئرمین مردان بورڈ

پیر 27 مارچ 2017 22:53

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) تعلیمی بورڈمردان کے چیئرمین شوکت حیات نے کہا کہ روشن مستقبل کے لیے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو تعلیم جیسی دولت سے آراستہ کرکے آج کے جدید دور سے مقا بلہ کر نے کی تیاری کرنا ہو گی جن قو موں نے تعلیم پر مکمل عبور حا صل کیا دنیا میں ان ہی قو موں نے تر قی کی ہے۔ وہ سوموار کو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس سکول اینڈ کالج سسٹم مردان میں یوم والدین کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول و کالج کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے گائے اور تقاریر کیں تقرب سے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صادق الرحمن خٹک ، پرنسپل فضل وہاب، کوارڈینیٹر صادق امین،سہیل احمد،عثمان اور حسینہ گل نے بھی خطاب کیا۔ انہو ںنے کہا کہ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ بچوں کو تعلیم کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع پالیسی مرتب کریں تاکہ ہمارے بچے اس مستفید ہو سکیں ۔ انہو ںنے کہا ہے کہ تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے۔ موجود صوبائی حکومت نے تعلیم پر زیادہ توجہ دی ہے ۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا تعلیم کے میدا ن میںکردار مسلم ہے۔ مہمان حصوصی نے آخر میںپوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :