صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپائو کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس
پیر 27 مارچ 2017 22:51
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام جاری منصوبوں کیلئے ابھی تک 5886.789ملین روپے جاری ہو چکے ہیں جن میں سے 4504.518ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں جن کا تناسب 78.77فیصد ہے ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے 194جاری منصوبوں کے علاوہ 13نئی سکیمیں شامل کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے جبکہ مزید منصوبوں کو آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ اس موقع پر صوبے میں آبپاسی سے متعلق چند بڑے منصوبوں کو سی پیک کے تحت تعمیر کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ہور ہائی لیول کنال کی توسیع سمیت دوسرے منصوبوں پر غور ہوا جن کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے ساتھ امداد فراہم کرنے کا عمل آخری مرحلے میں ہے ۔سینئر صوبائی وزیر نے صوبے کے مختلف علاقوں میں آبپاشی سے متعلق عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کی بنیاد پر چند ایک بڑے منصوبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے محکمہ کے حکام کو ہدایت کہ انہیں بھی آئندہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے محکمہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ صوبے کے طول و عرض میں آبپاشی کے عوامی اور روایتی منصوبہ جات کو بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنائیں تاکہ عام کسانوں کو آبپاشی کیلئے پانی کی وافر مقدار میسر ہو سکے کیونکہ ہمار ے صوبے کی زیادہ تر آبادی کا دار و مدار زراعت پر ہے اور ان سکیموں سے چھوٹے کسانوں کو سب سے زیادہ فائد ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.