ملک ہاشم خان ڈھرنال کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 27 مارچ 2017 22:46

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ملک ہاشم خان ڈھرنال کی والدہ کو پیر کی شام ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قصبہ ڈھرنال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ علاقے کی معروف شخصیت ملک محمد خان ڈھرنالیہ کی اہلیہ تھیں۔

(جاری ہے)

قصبہ ڈھرنال کی تاریخ میں اس سے قبل ملک محمد خان کا اتنا بڑا جنازہ ہوا تھا اور اب پیر کے روز تاریخ نے پھر اپنے آپ کو دھرایا۔

نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جبکہ چکوال پریس کلب کی طرف سے نماز جنازہ میں شرکت سینئر صحافی ملک صفی الدین صفی نے کی۔ چکوال پریس کلب کے چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود اور دیگر عہدیداروں نے ملک ہاشم خان ڈھرنال سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔