اداکارہ نور بخاری کے شوہر نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 27 مارچ 2017 19:39

اداکارہ نور بخاری کے شوہر نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2017ء) اداکارہ نور بخاری کے شوہر نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور بخاری کے شوہر ولی حامد کی جانب سے علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ولی حامد کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ان کا اپنی اہلیہ نور کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جب تک طلاق کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا تب تک وہ اپنی اہلیہ نور کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔