پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان کا امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم سے ٹیلی فونک رابطہ ، والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 27 مارچ 2017 22:44

پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان کا امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان اور وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمایُ اور آپ کو اس غم ودکھ کو برداشت کرنے کا حوصلہ․ ہمت اور صبر عطا فرمایُ