سندھ حکومت کراچی پریس کلب کی رہائشی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں سمیت صحافیوں کو درپیش تمام مسائل بہت جلد حل کرادے گی، فریال تالپور

پیر 27 مارچ 2017 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی پریس کلب کی رہائشی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں سمیت صحافیوں کو درپیش تمام مسائل بہت جلد حل کرادے گی۔ یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء فریال تالپور نے کراچی پریس کلب کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد میں صدر کراچی پریس کلب سراج احمد، سیکریٹری مقصودیوسفی، نائب صدر منہاج الرّب، جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان اور خازن موسیٰ کلیم شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور کراچی پریس کلب کے سندھ حکومت سے متعلق معاملات زیربحث آئے۔ اس موقع پر سیکریٹری مقصود یوسفی نے پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء کو پریس کلب کو درپیش مسائل اور ہاکس بے اور ملیر میں واقع رہائشی اسکیموں میں حال روکاوٹوں سے آگاہ کیا۔ فریال تالپور نے بتایا کہ وہ صوبائی حکومت کے ذریعے پریس کلب کی رہائشی اسکیموں سمیت دیگر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر بہت جلد حل کرادیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کرانا حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :