ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم ہی کی بدولت دنیا میں نام پیدا کیا، سردار اورنگزیب نلوٹھہ

پیر 27 مارچ 2017 22:38

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ناممکن ہے، ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم ہی کی بدولت دنیا میں اپنا نام پیدا کیا ہے، پرائیویٹ سیکٹر میں جناح پبلک سکول حویلیاں بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد ایک بڑا ادارہ بن چکا ہے۔ وہ سوموار کو جناح پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا ایک وقت تھا کہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کرنے کیلئے ایبٹ آباد جایا کرتے تھے، حویلیاں میں کوئی پایہ کا سکول موجود نہیں تھا تاہم جناح پبلک سکول کی صورت میں حویلیاں میں ایک بہترین تعلیمی ادارہ بن چکا ہے، ایم ڈی آفتاب احمد کی جانب سے یہ سکول حویلیاں کے لوگوں کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ وہ آفتاب احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک اچھا تعلیمی ادارہ حویلیاں میں قائم کیا، والدین بھی اپنے بچوں کی طرف توجہ دیں اور ان کی تعلیم و تربیت اچھی کریں، حویلیاں سکول کی بچیاں بورڈ کے امتحانات میں اب پوزیشن لیتی ہیں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس سکول سے فارغ ہونے والے اعلیٰ عہدوں پر فائزہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہماری دعا ہے کہ سکول کے بچوں کو مستقبل میں بڑی ذمہ داریاں ادا کرنے کے مواقع ملیں اور وہ قوم و ملک کی خدمت کریں۔ ایس پی ایس ڈی اعجاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناح سکول ایبٹ آباد کے سکولوں کا مقابلہ کر رہا ہے، جس طرح بچوں نے ٹیبلو اور ڈرامے پیش کئے ہیں یہ سب اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں کو مبارکباد دی اور ان میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :