صوبہ سے مہنگائی ختم کرنے کے دعوے بے سود ، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پیر 27 مارچ 2017 22:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) صوبہ سے مہنگائی ختم کرنے کے دعوے بے سود ثابت ہوئے ہیں، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، ٹماٹر اور لہسن کی قیمتیں غریب شخص کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں، شہری ٹماٹر اور لہسن کے استعمال سے محروم نظر آنے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی طور پر ٹماٹر کی فصل نہ ہونے اور بھارت سے ٹماٹر کی پیداوار کی بندش کے باعث ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کی چکی میں پستا ہی چلا آ رہا ہے۔

اس بارے میں مختلف مکاتب فکر کے افراد کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت مہنگائی ختم کرنے کا راگ روزانہ الاپتی ہے مگر عملی طور پر اسے ختم نہیں کیا جا رہا ہے۔ شہری سبزی کے استعمال سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل لہسن کی قیمتیں بھی 370 روپے تک جا پہنچی تھیں جو تاحال کم نہیں ہو سکی، اب ٹماٹر کی قیمت نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :