اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اشرف کا دورہ بٹگرام، اساتذہ کی کاوشوں اور ورکشاپ کی اہمیت پر بات چیت

پیر 27 مارچ 2017 22:38

اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اشرف کا دورہ بٹگرام، اساتذہ ..
بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اشرف اور ریجنل کوآرڈینیٹر نور حبیب نے سوموار کے روز بٹگرام کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر انچارج محمد اشرف کے دورہ بٹگرام کے موقع پر گورنمنٹ سینیٹینیل ہائی سکول بٹگرام میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جملہ ٹیوٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل کوآرڈینیٹر نور حبیب بٹگرامی نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور ورکشاپ کی اہمیت پر گفتگو کی اور ورکشاپ کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ریجنل ڈائریکٹر انچارج محمد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرہ میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، اساتذہ ہی کسی ملک و قوم کو بہتر مستقبل دے سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا گیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم بہتر سے بہتر تربیت یافتہ اساتذہ پیدا کریں تاکہ ترقی کے سفر میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک سے پیچھے نہ رہے، امید ہے کہ مستقبل کا پاکستان روشن ہے۔